۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

حوزہ / تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا: یمن کے سمندری آپریشن نے دشمنوں کو وحشت زدہ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید بدر الملک الحوثی نے اپنی مسلح افواج کی توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہماری ملکی افواج کی عسکری طاقت، میزائل پاور اور اس کی تکنیکی بحری جنگ نے شرارت کی مثلث کو خوف و وحشت میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ کا خیال تھا کہ وہ یمنی فوج کو روکنے اور ناکام بنانے میں کامیاب ہو جائے گا مگر اس کی عسکری طاقت، قابض اسرائیل یا مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملوں کو نہ روک سکی اور اب وہ بے بس ہو گیا ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا: غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمن کی مسلح افواج کے حملے انتہائی مؤثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ان حملوں سے غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کی رفت و آمد آدھی ہو کر رہ گئی ہے اور بحیرہ احمر میں ان بحری جہازوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .